لکھنو، 2؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدارس کو لے کر اتر پردیش کی یوگی حکومت کا سخت رویہ برقرار ہے۔ اسی وجہ سے پوری ریاست کے 800 سے زیادہ مدارس یوپی بورڈ کے امتحان میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔حکومت کی جانب سے 836 مدارس کی منظوری نہیں ملنے پر سینکڑوں طالب علم کا مستقبل منجدھار میں لٹک گیا ہے۔ ان مدرسوں میں پڑھنے والے طالب علم منشی، مولوی، عالم، کامل اور فاضل کے امتحانات نہیں دے سکیں گے۔ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ تب لیا جب ان مدرسوں نے اپنا ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کرایا۔ اس کی وجہ سے ان مدرسوں کو یوپی بورڈ سے پہلے امتحان فارم بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بورڈ کے ویب پورٹل پر اب تک 2682 مدارس نے اپنا تفصیلات اپ لوڈ کیا ہے، جبکہ 19143 مدارس کو اپنی تفصیلات اپ لوڈ کرنی پڑے گی۔اپنا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کرنے کی وجہ سے اس مدرسوں کی منظوری پر بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں اور ان کی منظوری پر اب تلوار لٹک رہی ہے۔حکومت نے پہلے ہی طے کر رکھا ہے جو مدرسے اپنی معلومات پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے انہیں منشی، مولوی، عالم، کامل اور فاضل کے امتحانات منعقد کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔